آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5 اورز میں 115 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں جارج ڈوک ریل 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹکر نے 24 ، روس اڈیئر اور مارک اڈیئر نے 12 ، 12 رنز کی اننگز کھیلیں۔
نتھان ایلیس اور ایڈم زیمپا نے آئرلینڈ کے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ میتھیو نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں مارکس سٹونس نے 45 ، میٹ رینشاہ اور جوش انگلیسز نے 37 ، 37 رنز کی اننگزکھیلیں۔




















