مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ آپ نےعمران خان کےجلسے دیکھے ہونگے کیاوہ سیاسی جلسےتھے، جلسوں میں ساری ساری رات ڈانس ہوتا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کےساتھ گذشتہ4 سال میں کیاکیاگیا وہ سب کےسامنےہے، مہنگائی ختم ہوجائیگی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہونگی، آپ نےعمران خان کےجلسے دیکھے ہونگے کیاوہ سیاسی جلسےتھے،صرف بدتمیزی اور بداخلاقی سکھائی گئی،ماضی کے جلسوں میں ساری ساری رات ڈانس ہوتا تھا۔
خواجہ آصف کا کہناتھاکہ آج عمران خان کے ساتھ ایک بندہ نہیں کھڑا، اسکےساتھیوں نے پارٹیاں بنالی ہیں،نوازشریف جلاوطن ہوئے جیلیں کاٹیں، نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں،، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف سے کوئی کام لینا ہے،نوازشریف سےاپیل کا حق بھی لےلیا گیا تھا، آٹھ فروری کوآپ نے فیصلہ کرنا ہے، ملک کی سب سے بڑی عدالت عوام ہیں،پچھلے4سال اتنی کرپشن کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی، معیشیت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ دوڑے گی، نوازشریف اور مریم کے وقت جیل میں سخت گرمی تھی،