اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم میں بنیادی انسانی حقوق کے قتل عام پر چشم کشا رپورٹ جاری کردی۔
افغانستان کیلئےاقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی تازہ ترین رپورٹ نےافغان عوام کی زبوں حالی، ریاستی جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی منظم پامالی کا پردہ چاک کردیا،رپورٹ کےمطابق افغان طالبان رجیم میں آزاد صحافت اورمیڈیا پرقدغنیں بدستور برقرار ہیں۔
رپورٹ کےمطابق طالبان رجیم کےعام معافی کےدعوؤں کےبرعکس سابق حکومتی اہلکاراورسیکیورٹی فورسز مسلسل نشانے پرہیں،خواتین پر پابندیاں مزید سخت، تعلیم،روزگار اورسفرپررکاوٹیں برقرارہیں،نظام انصاف مفلوج ہو چکا، نام نہاد فوجداری ضابطے نے ظلم کو قانونی جواز دے دیا ہے۔





















