راولپنڈی کے علاقے روات میں دو منزلہ ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا،آگ لگنے کو سولہ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا،تاہم شعلے بدستور بھڑک رہے ہیں۔
فائربریگیڈ،ریسکیو 1122 اوردیگر متعلقہ اداروں کی پچیس سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےعمل میں مصروف ہیں،فیکٹری میں موجود کپڑے اوردیگر آتش گیر مواد کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق آگ گزشتہ شام لگی تھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،تاہم بھاری مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔






















