بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں پی سی بی چیئرمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کا بھرپور ساتھ دیا، اس لیے پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کل پاک بھارت میچ سے متعلق اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے مطالبات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کردیا، وزیراعظم کی طرف سے بھارت سے میچ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ درخواست کی ہے کہ پاکستان کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ صدر انورا کمارا نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔ سری لنکا میں دہشت گردی کے باوجود پاکستان نے کرکٹ کےلیے دورے جاری رکھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا،پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی، حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نےپاکستان کادورہ منسوخ نہ کرکےناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔
وزیراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہہ دیا۔




















