آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بسنت کے موقع پر صوبہ پنجاب میں 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عقیل ملک نے مارچ میں بھی بسنت منانے کی امید لگا لی ۔ بولے لاہور میں تمام کاروبار ملا کر تقریبا 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔ لاہور کے گم ہوئے فیسٹیول کو بحال کرنے میں مریم نواز کا بہت بڑاکردار ہے،10سے 70سال کے لوگ چھتوں پر دیکھے۔
عقیل ملک نے کہا کہ بانس اور پیپر بیچنے والوں نے ریٹس کو غیر ضروری بڑھایا، پتنگیں بنانے والوں نے بھی ریٹس بہت بڑھائے جس سے بہت مشکلات آئیں،3ہزاروالاپنا 35 ہزار کا بکا، ناجائز منافع خوری بہت ہوئی، آئندہ بسنت پر پتنگوں اور ڈور کے ریٹس مختص ہوگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا پلان ہے اگلے سال سے پورے پنجاب میں بسنت منائی جائیگی۔





















