وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی اتوار کو ہڑتال کی کال محض عیاری تھی، ان کی عیاری نہیں چلی۔ عوام نے الزام تراشی، فتنہ، دنگا فساد جلاؤ گھیراؤ کا کلچر کو مسترد کردیا۔
لاہور میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ارب پتی لوگوں نےغریب عوام کونقصان پہنچانے کیلئے ہڑتال کی کال دی، اپنے مفادات کیلئے ہڑتال کی کال دی گئی مگر ہڑتال کی کال پر عوام کا صفر رسپانس آیا۔ عوام نے گالم گلوچ ،منفی رویہ مسترد کیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی،عوام نےمحفوظ بسنت کیلئےایس اوپیزپرعمل کیا، لاہورکےعوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی۔ لاہور کےعوام کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ جین زی کو بسنت کا پہلے پتا نہیں تھا۔جین زی نے بسنت کو بھرپور انجوائے کیا۔





















