لاہور میں بسنت کا تین روزہ تہوار پوری آب و تاب، رنگوں اور پتنگوں کی بہار بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا۔
بچے، بڑے، بوڑھے، جوان، سب بسنت کے رنگ میں رنگ گئے، پتنگیں لیے چھتوں پر چلے آئے، پیچے لڑائے، بوکاٹا کے نعرے لگائے،جشن منایا اوردعوتیں اڑائیں،بسنت کےآخری روز امن کی شمعیں فضائوں میں چھوڑی گئیں۔
لاہور میں بسنت منانے کے بعد دیگر شہروں سے آئے لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔
خیال رہے کہ لاہور میں کامیاب فیسٹیول کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے ديگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا اشارہ دیا ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید کی شمعیں آئندہ برس بسنت کی خوشیاں پھر لائیں گی






















