ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ اسرائیل کا مفاد اس میں ہے کہ خطے کے ممالک کمزور ہو جائیں،ہمیں بیانات سے آگے بڑھ کر ایک مشترکہ اقدام اٹھانا ہوگا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےدوحا میں الجزیرہ فورم سےخطاب میں کہاصیہونی ریاست اپنی دفاعی صلاحیت بڑھارہا ہے،دیگرملکوں سےہتھیار لیےجارہے ہیں،عباس عراقچی نے فلسطین کے مسئلے کو انسانی بحران کے بجائے ایک اسٹریٹجک ایشو قرار دیا۔
ترکیہ کےہیڈ آف ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز برہان الدین دوران نےکہا،دنیا اب مکمل تبدیل ہوچکی ہے۔ عالمی نظام میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔ جنگ اب میدان جنگ سے زیادہ بیانیے کے میدان میں لڑی جاتی ہے۔ جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم طاقتور غیر ریاستی عناصر کا کردار ادا کررہے ہیں۔





















