ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج محمدافضل مجوکا نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہیں ہو سکے،بعد ازاں عدالت نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
بانی پی ٹی آئی کےخلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل،جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں،جبکہ بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔





















