امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر کو فکر مند ہونا چاہیے،ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں،وہ بھی کررہے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا امریکا نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا، آپریشن مڈنائٹ ہیمرکےذریعے ایران کاجوہری پروگرام ختم کیا،ایران کا جوہری پروگرام ختم نہ کرتے تومشرقِ وسطیٰ میں امن نہ ہوتا۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا اگر ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر اسے ختم کردیں گے،ہمیں معلوم ہے،ایران کسی اورجگہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کا سوچ رہا ہے۔





















