لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر،چار روز میں 1رب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوگئی
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق چوتھےروزبھی پتنگوں اور پنوں کی خریدو فروخت عروج پر ہے، مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائدگڈے پتنگیں فروخت ہوچکےہیں،چوتھے روز مارکیٹس میں 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
ترجمان کےمطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 700روپے،ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپےمیں فروخت ہورہا ہے، جبکہ 2 پیس کاپنا 12 سے 15ہزار کا فروخت ہو رہا ہے، چوتھے روز پتنگوں کے ریٹ میں اضافہ کیساتھ دستیابی بھی رہی۔





















