ایران امریکا مذاکرات سے پہلے ڈیڈلاک کا خطرہ منڈلانے لگا۔ امریکا نے ایران کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔
واشنگٹن نے تہران کو آگاہ کردیا کہ جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کا فارمیٹ اور مقام تبدیل نہیں ہوسکتا، بات چیت ترکیہ میں ہی ہوگی، عمان میں نہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کہتے ہیں بامعنی مذاکرات کیلئے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بات ضرور ہوگی۔
دوسری طرف ایرانی حکام کا کہنا ہے امریکا سے صرف جوہری معاملات پر مذاکرات ہوں گے۔ بیلسٹک میزائل پروگرام پر بات نہیں ہوگی ۔ میزائل پروگرام ایران کی ریڈ لائن ہے۔ اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب خلیجی حکام نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا براہ راست بات چیت کے حتمی فیصلے پر کام ہو رہا ہے۔ ایجنڈے میں دیگر مسائل پر گفتگو مرحلہ وار شامل کرنے پر غور جاری ہے۔





















