اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج رات 8 سے 9 بجے کے دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہیں عارضی طور پر بند کی جائیں گی۔
اسلام آباد پولیس کےترجمان کاکہنا ہےکہ ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی،جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
ترجمان نےشہریوں کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں،جبکہ راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا رخ کریں۔
مری یا بارہ کہو سے آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ،بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ اسی طرح سرینا اور بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے افراد پارک روڈ اور کھنہ کے راستے سفر کریں۔





















