قصور کے علاقہ مصطفیٰ آباد میں 4 سال کی بچی سےمبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق 4 سال کی مانو کو طبی امداد کیلئے لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اطلاع ملنے پر ایم ایس جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین بھی اسپتال پہنچ گئے۔
متاثرہ بچی کی نگہداشت کیلئے ڈاکٹر اظہر عالم کی سربراہی میں ٹیم بنا دی گئی،متاثرہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، ٹیم طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔






















