وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہےکہ مہنگی پتنگوں اور ڈورکی شکایت پرمزید چاراضلاع میں سامان تیاری کی اجازت دی گئی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ بسنت کی تیاریاں زور شور سےجاری ہیں،سامان جلدسستا ہوجائےگا اورسب خوشی خوشی بسنت مناسکیں گے،آٹھ سےدس صنعتوں کوبسنت سے روزگار ملا ہے، گزشتہ دور روزمیں 34 کروڑ کی پتنگیں فروخت ہوئیں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےمزید کہا یہ صرف لاہور کی بسنت نہیں ہے،پورے ملک سے لوگ لاہور آرہے ہیں،ہم سب اپنی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے تہوار کو تہوار کی طرح منائیں،اس تہوار پر نہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالیں اور نہ دوسروں کی
انہوں نے کہا ،وزیراعلی پنجاب حفاظتی اقدامات اور تیاری بارے عوام کو آگاہ کریں گی، اندرون لاہور میں سروے کے بعد خستہ حال عمارتوں کو سیل کیا گیا،





















