پنجاب کی جیلوں میں تین ہزار سے زائد قیدیوں کا منشیات استمال کرنے انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات نےلاہورہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی،رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ آئس اور چرس استعمال کی جاتی ہے،پنجاب کی جیلوں میں 2025 میں 10 ہزار 166قیدیوں کےٹیسٹ کیے گئے،جس میں 3873 قیدی نشے کے عادی نکلے۔
رپورٹ کےمطابق جیلوں میں منشیات اسمگلنگ روکنےکیلئے باڈی اسکینرزلگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔






















