ایران جنگ کےخاتمے کا مشن ،پاکستان،سعودیہ،ترکیہ مصر کےوزرائےخارجہ کااہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اِس اہم ترین اجلاس کےدوران خطےمیں کشیدگی ختم کرنےکی تجاویز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے قائدانہ کردارکوخودسپرپاورامریکا کی حمایت بھی حاصل ہےجبکہ عرب اور دیگر خلیجی ملکوں کےعلاوہ چین،روس فرانس اوربرطانیہ جیسی عالمی طاقتیں بھی سراہ رہی ہیں تاکہ جلدازجلدجنگ کا خاتمہ ہو، اسلام آباد آنےوالے مصر ترکیہ اورسعودی وزرائےخارجہ کی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔
مصرکےوزیرخارجہ بدرعبدالعاطی کی دفترخارجہ آمد،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےمعزز مہمان کا استقبال کیا، اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرخارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورمصرکے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،پاک مصر دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،مشترکہ وزارتی کمیشن سمیت دوطرفہ میکنزم بنانےاور بزنس روابط کےفروغ پرزور دیا،پاکستان نےہیپاٹائٹس سی کیخلاف مصرکےتعاون کوسراہا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق ملاقات میں اسحاق ڈار اورڈاکٹربدرعبد العاطی نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےپر اتفاق کیا،غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی، غزہ کے عوام کیلئے انسانی امداد میں مصر کےکردارکوسراہا گیا،اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کی بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا،پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان مضبوط برادرانہ تعلقات مزید فروغ دینےکےعزم کا اعادہ کیا گیا
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق ملاقات میں ایران سمیت خطےکی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نےامن واستحکام کیلئےمکالمے،کشیدگی میں کمی اورسفارتکاری پرزوردیا،علاقائی وعالمی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنےپراتفاق کیا۔






















