نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورمصرکے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،پاک مصر دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،مشترکہ وزارتی کمیشن سمیت دوطرفہ میکنزم بنانےاور بزنس روابط کےفروغ پرزور دیا،پاکستان نےہیپاٹائٹس سی کیخلاف مصرکےتعاون کوسراہا۔
Egyptian Foreign Minister Dr. Badr Abdelatty arrived at the Ministry of Foreign Affairs and was received by Deputy Prime Minister/Minister for Foreign Affairs Senator Mohammad Ishaq Dar. The two sides will hold bilateral consultations on regional developments and matters of… pic.twitter.com/SMQiTVyeoZ
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار اورڈاکٹربدرعبد العاطی نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی، غزہ کے عوام کیلئے انسانی امداد میں مصر کےکردارکوسراہا گیا، اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور ترکیہ کےوزیرخارجہ حاقان فیدان کی بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا،پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان مضبوط برادرانہ تعلقات مزید فروغ دینےکےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
Deputy PM/FM Ishaq Dar @MIshaqDar50 met Türkiye FM Hakan Fidan @HakanFidan in Islamabad. Both leaders reaffirmed strong Pakistan–Türkiye ties, discussed regional developments incl. Iran, and stressed dialogue, de-escalation, diplomacy & coordination for peace and stability. pic.twitter.com/oAsQ0Tk5O8
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق ملاقات میں ایران سمیت خطےکی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی،
دونوں رہنماؤں نےامن واستحکام کیلئےمکالمے،کشیدگی میں کمی اورسفارتکاری پرزوردیا،علاقائی وعالمی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنےپراتفاق کیا۔





















