انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ جو روٹ نے آئی پی ایل 2024 میں راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنی تھی۔
راجھستان رائلز کی جانب سے ہفتہ کے روز تصدیق کی گئی کہ جو روٹ آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوگئے ہیں اور وہ اب ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’’ ڈریسنگ روم آپ کی کمی محسوس کرے گا ‘‘۔
🚨Joe Root has opted out of IPL 2024.
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) November 25, 2023
The dressing room will miss you, Rooty. 🫡💗
More on: https://t.co/VNdWoeFrkt pic.twitter.com/1u93iyyI2y
یہ بھی پڑھیں۔ بین سٹوکس انڈین پریمئیر لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار
روٹ نے 2023 کے ایڈیشن میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا اور اپنی فرنچائز کے لیے تین میچز کھیلے تھے۔
رائلز کے ڈائریکٹر کرکٹ کمار سنگاکارا نے روٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روٹ نے ہمیں آئی پی ایل 2024 میں حصہ نہ لینے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور ہم ان کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ان کے ہر کام میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔
روٹ کو رواں سال آئی پی ایل نیلامی میں رائلز نے ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین سٹوکس بھی انڈین پریمئیر لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہوچکے ہیں۔