وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی اداروں میں کل جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجز اور جامعات میں 13 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔ یہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں پہلے ہی 16 سے 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کیاگیا۔




















