ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں حالیہ فسادات اسرائیل اور امریکا کی سازش تھی، سی آئی اے اور موساد نے ملک میں بغاوت کو ہوا دی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز نے سی آئی اے اور موساد کی سازش کو ناکام بنایا، ایران میں سازش کا مقصد حکومت اور ان کے ادروں کو نقصان پہنچانا تھا، ایران میں فسادت پھیلانے کی منصوبہ بندی اور نگرانی بیرون ملک سے کی گئی، امریکا نے داعش بنائی ،حالیہ بغاوت کا مقصد ایرانی سلامتی کو درہم برہم کرنا تھا، ایران کے تاجروں بھی دشمن کی سازش کو سمجھ گئے اور اپنے آپ کو الگ کیا۔





















