صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہمیں اندازہ نہیں ٹھا کہ لاہوریئے بسنت کے اتنے منتظر ہیں، گڈی ڈور کی ڈیمانڈ کو مختلف اضلاع سے منگوا کر پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ بسنت کی تیاریاں گلی محلوں میں ہورہی ہیں،بازاروں میں گہما گہمی ہے، لوگوں کو پتنگیں ڈوریں نہیں مل رہیں، ایک خوبصورت تہوار ہے لوگ خوش ہو رہے ہیں، ہمیں اندازہ نہیں تھا لاہورئیے بسنت کے اتنے منتظر ہیں، گڈی ،ڈور کی ڈیمانڈ کو مختلف اضلاع سےمنگوا کرپورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔






















