تین بچوں کو قتل کرنیوالی ملزمہ ردا کے دوست شہریار کو جھنگ سے حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور کےعلاقے اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کےقتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ملزمہ ردا کے دوست شہریار کو بھی جھنگ سےحراست میں لےلیاگیا،شہریارکوردا سےمسلسل روابط پرحراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ لاہور؛ ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش مزید انکشافات کردئیے
پولیس کاکہنا ہےکہ زیرحراست شہریارکا بچوں کےقتل کی واردات میں کردارکا تعین تفتیش میں ہوگا، شہریار کولوکیٹر کی مدد سےٹریس کرکےحراست میں لیا گیا۔






















