پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کرتے ہوئےحکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن 28 روپے سے 74 روپے فی لیٹر تک سستا کردیا ہے۔
اوگرا کےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 28 روپے 81 پیسےفی لیٹرکمی کی،جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسےفی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 7 پیسےکی کمی کی گئی جس کے بعد جیٹ فیول 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔






















