امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکا کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔






















