امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا امریکا بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اورحملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکہ کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔
Charge d’Affaires Natalie Baker Condemns Terrorist Attacks in Balochistan
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 1, 2026
The United States strongly condemns January 31 attacks and acts of terrorist violence against security personnel and civilians in Balochistan, claimed by the Balochistan Liberation Army, a U.S.-designated…
نیٹلی بیکر نےکہا امریکہ کی جانب سےمیں دہشت گردی کےمتاثرین،انکےخاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔
انہوں نے کہا امریکہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔






















