وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، ڈاکٹرزکی تجویز پرگزشتہ ہفتے کی رات پمزمیں آنکھوں کےماہرین نے معائنہ کیا۔ 20 منٹ طبی معائنے کےبعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ڈاکٹرز نے تجویز کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو معمولی طبی کارروائی کیلئے پمز اسپتال لے جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں اسپتال لےجانا پڑا؟ انکی بیماری کوکیوں چھپایا گیا؟ بانی کی صحت کےبارےمیں ان کی فیملی کوکیوں نہیں بتایاگیا؟۔
رہنما پی ٹی آئی شفیع جان نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سےسخت تحفظات ہیں، کسی بھی قیدی کواسپتال لایاجائے تواس کی فیملی کومطلع کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی میڈیا سے بات چیت میں آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔






















