وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ افغان طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع نے وانا میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ کیا، حالانکہ اصل میں جنوبی وزیرستان میں ایک سادہ ڈرون کو سافٹ کِل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
وفاقی وزارت اطلاعات کے مطابق ڈرون نے کسی فوجی تنصیب یا بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ افغان طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع نے وانا میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ کیا تھا۔
وزارت اطلاعات نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک سادہ ڈرون کو سافٹ کِل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ طالبان رجیم من گھڑت دعوے کرتی رہتی ہے۔
حال ہی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا جھوٹا بھی دعویٰ کیا گیا تھا ۔ وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک کے مطابق اسی لیے افغان طالبان رجیم کے دعوؤں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔





















