پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے یومیہ 115 ڈالر الاؤنس کا اعلان کردیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی قومی ہاکی ٹیم کے لیے مالی سہولتوں میں اضافہ کردیاگیاہے،قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ کےلیےیومیہ 115 ڈالرالاؤنس ملےگا،ڈی جی پی ایس بی محمد یاسرپیرزادہ نے یومیہ الاؤنس منظوری کی تصدیق کر دی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کوروانگی سے قبل الاؤنس ادا کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،کپتان عماد بٹ کا یومیہ الاؤنس کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم 10 فروری سےایف آئی ایچ پرولیگ کےمیچزکھیلےگی،قومی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی۔





















