پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے ۔
ایک بیان میں سابق کپتان بابر اعظم نے کہا قومی ٹیم کے نئے کپتان مسعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو نئے کھلاڑی اسکواڈ میں ان کے پاس آسٹریلیا میں کارکردگی دکھانے کا شاندار موقع ہے۔
خیال رہےکہ دورہ آسٹریلیا کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ، جو28 نومبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔