روسی تیل کی غیر قانونی ترسیل میں بھارت ملوث نکلا۔
فرانسیسی نیوی نے روسی آئل ٹینکر گرنچ کو بحیرہ روم سے قبضے میں لے لیا۔ تیل کی اسمگلنگ میں ملوث آئل ٹینکر کا کپتان اور عملہ بھارتی شہری نکلے۔ فرانسیسی نیوی نے بھارتی کپتان کو حراست میں لے لیا۔ عملے کے ارکان جہاز میں ہی موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر پابندیوں کی زد میں آنے والی روسی شیڈو فلیٹ کا حصہ ہے۔ اور بھارتی شہری روسی تیل کی اسمگلنگ میں خدمات فراہم کرہے ہیں۔





















