پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون جاری ہے۔ پشاور صدر میں کاروائی کے دوران ملزم سے 24 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کرلیے گئے۔
حکام نے ملزم سےحوالہ ہنڈی کےدستاویزبھی برآمد کرلیے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔