انسداددہشتگردی عدالت نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
مریم اور نگزیب سمیت دیگرپر اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کیس کی سماعت کی۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں، عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا، دیگر شریک ملزمان نے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو مشاورت کرنے کی مہلت دیدی۔
عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کررکھے ہیں۔
ملزمان کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیاتھا۔