اسلام آباد پولیس نے وکیل شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث ملزم کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی جواد طارق ملزم واجد، مقتول عبد الرؤف کا تین سال سے خانساماں بھی تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے وکیل کے قاتل کو انتہائی کم وقت میں ٹریس کیا گیا۔ ملزم واجد خان، المصطفی ٹاور سیکٹر ایف ٹین میں تین سال سے سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہا تھا اور مقتول عبد الرؤف کا تین سال سے خانسامہ بھی تھا ۔ ملزم واجد کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیا جائے گا۔





















