سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال سے طبی معائنے کے بعد شاہی محل روانہ ہوگئے۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جمعہ 16 جنوری کو شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے گئے تھے
خادم حرمین شریفین کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئےجو مکمل تسلی بخش ہیں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد خادم حرمین شریفین ہسپتال سے واپس چلے گئے ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ،شاہ سلمان کی تندرستی اور عمرِ دراز کی دعا بھی کی۔






















