لاہور میں گردوں کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان گردہ اسکینڈل کے مشہور کردار ڈاکٹر فواد کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سے گردوں کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے ملزمہ صفیہ اور اس کے بیٹے شعیب کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان 10 سال سے غریب اور ان پڑھ لوگوں کو پیسوں کا جھانسہ دیکر گردہ نکالتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈاکٹر فواد ممتاز گینگ کے دو اہم رکن تھے، جو 3 لاکھ روپے میں گردہ نکالا کر بیچتے تھے، اب تک 24 افراد کے گردے نکال کر فروخت کرچکے ہیں۔
ملزمہ صفیہ کا کہنا ہے کہ ڈھال سال قبل متاثرہ شخص نعیم کا بھی گردہ نکالا گیا مگر رقم کی ادائیگی نہ ہوئی، جس کی وجہ سے وہ تھانے پہنچ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں بیٹا ملزمان سے تفتیش جاری ہے، گردہ اسکینڈل گروہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔