کرایہ داری اور غیر یقینی کی کیفیت سے چھٹکارا ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت چونسٹھ ہزار سے زائد گھر مکمل کر لیے گئے ۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اب تک اپنی چھت اپنا گھر کے تحت پہلی قسط میں ایک لاکھ 21 ہزار 480 قرضے جاری کیے گئے ، 21 ہزار 399 خاندانوں کو جلد دوسری قسط کا اجرا کیا جائےگا جبکہ 18 ہزار 240 نئے منظور شدہ قرضہ جات دیے جائیں گے ۔
رپورٹ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پانچ ارب 53 کروڑ روپے کی ریکوری مکمل کرلی گئی ہے ۔






















