پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت سروسز سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت سروسز سیکٹر کی برآمدات میں 55 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ہوگیا۔ جولائی سے نومبر کے دوران سروسز سیکٹر کی برآمدات کا حجم 3 ارب 83 کروڑ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.77 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں سروسز سیکٹر کی برآمدات 81 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر 2024 کے مقابلے میں خدمات کی برآمدات میں 22.26 فیصد اضافہ ہوا۔
پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 1 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، ان میں ٹیلی کمیونیکیشنز، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں، ٹرانسپورٹ، ٹریول، تعمیرات، انشورنس، فنانشل سروسز میں بھی اضافہ ہوا۔





















