ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ ایرانیوں کا قاتل مظاہرین کا ہمدرد کیسے ہوسکتا ہے۔
قوم سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چند کم عقل اور ناتجربہ کار لوگ ٹرمپ کی باتوں میں آجاتے ہیں، کہا امریکی صدر پہلے اپنے ملک میں ہونے والے مظاہروں پر توجہ دے۔ تہران اور دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ میں شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ ایرانی نوجوان متحد ۔ کسی بھی دشمن کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران میں چند عناصر شرانگیزی پھیلارہے ہیں، گزشتہ رات تہران اور کچھ دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پرتشدد مظاہرین اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، امریکی صدر ان پرتشدد مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، شرپسند عناصر نے صدر ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کی ہیں۔
دوسری جانب تہران میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ایئرلائن نے تہران کیلئے 5 پروازیں منسوخ کردی۔ مظاہرین نے تہران میں توڑ پھوڑ کیا۔ متعدد عمارتوں کو نذر آتش کیا۔ 13 روز سے جاری مظاہروں میں 34 مظاہرین اور 8 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔





















