وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی کے دورے پر پہنچ گئے۔ پیپلزپارٹی رہنما اور سندھ کے وزیر سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پر مہمان کا استقبال کیا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کونہیں روکا جاسکتا۔ پی ٹی آئی نے جناح گراؤنڈ ، کورنگی اورساؤتھ میں بھی جلسے کی درخواست دی ہے۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نےباغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی جو انہین دی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے جلسے سے متعلق بات چیت ہورہی ہے، کراچی میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے۔
وزیربلدیات سندھ نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہدکونہیں روکاجاسکتا، قانون کی خلاف ورزی ہوگی تومسائل پیداہوسکتےہیں۔



















