پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کی جانب سے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی گئی۔
سماءسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ میرے پاس پارٹی کے متعدد عہدے تھے اس لئےاستعفیٰ دیا ، پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کا عہدہ بھی میرے پاس ہے،یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے ممبر کی ذمہ داری بھی میں نبھا رہا ہوں۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے بھی کہا کہ بزرگ سیاستدان سائیڈ پر ہوجائیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تین چار عہدے ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں۔
خیال رہے کہ فرحت اللہ بابر نے مستعفی ہونے سے قبل آصف زرداری کو ٹیلی فون کر کے اعتماد میں لیا تھا اور وہ پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔