پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے بھی لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی کے 757 پہلی پرواز 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی،لاہور سے لندن کے لئے پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، لاہور سے چھ سال کے وقفے کے بعد لندن کی پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وارتعداد 7 ہوجائے گی،پابندی سےقبل پی آئی اے کی لندن کے لیےہفتہ وار 10 پروازیں چلائی جارہی تھیں،اسلام آباد سے پہلے ہی لندن کے لئے ہفتہ وار 3 پروازوں کا اعلان کیا جاچکا،اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔






















