مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت نیچے آگئی،آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر600 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 466162 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کےبھائو 515 روپےکم ہوکر 399658 روپے ہوگئے
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے کم ہوکر 8125 روپے پر آ گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 6 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4438 ڈالر پر آ گیا۔






















