نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ حکومت کو بھجوادیا، بجلی کی قیمت میں62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق صارفین کے نرخوں کی سالانہ نظرِثانی یکم جنوری سے مؤثر ہونی ہے، جنوری 2025 سے دسمبر2025 تک صارفین کے نرخوں پر نظرِ ثانی کی، ٹیرف حکومت کو یکساں نرخ کی درخواست دائرکرنے کیلئے ارسال کردیئے گئے۔
سال 2026 کیلئے قومی اوسط نرخِ بجلی 33 روپے 38پیسے فی یونٹ مقررکیا گیا، جو پہلےسےمقررہ 34 روپےفی یونٹ کےمقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہے۔ 2026 کیلئے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379 ارب روپے لگایا گیا۔
دوسری جانب نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی 93 پیسے سستی کردی گئی، نیپرا نے نومبرکے ایف سی اے کا فیصلہ جاری کردیا۔ صارفین ایف سی اےکی مد میں کمی کا فائدہ جنوری کے بلز میں ملے گا۔
یکساں ٹیرف کے تحت کمی کا فائدہ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین کو ہوگا، پروٹیکٹڈ،لائف لائن صارفین اورالیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپرفیصلہ لاگو نہیں ہوگا۔






















