ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے شاہنواز دھانی کولمبو پہنچ گئےہیں۔
شاہنواز دھانی نے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ آج وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد پی سی بی نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے طور طلب کیا تھا۔
شاہنواز دھانی آج سری لنکا کے خلاف شیڈول میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔