سونے اور چاندی کی قیمت میں دو روزہ تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت کمی دیکھی جارہی ہے،مقامی سطح پر 1200 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 466762 روپے پر آگیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 1028 روپے کم ہوکر 400173 روپے ہوگئے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8361 روپے رہی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 12 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4444ڈالر کا ہوگیا۔





















