انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 15 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام اور طلب و رسد کے توازن کے باعث ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔



















