اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ نے تیزی اور بلند ترین سطح پر پہنچنے کے ریکارڈز توڑ دیئے،مارکیٹ نے سات سنگ میل عبورکرنےکا ریکارڈ بنایا اورپہلی بار ایک لاکھ اناسی ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبور کرگئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس ہفتہ بھر میں 172000 پوائنٹس سے بڑھکر 179000 پوائنٹس پرجا پہنچا،اور 3.8 فیصد بڑھکر 6634پوائنٹس بڑھ گیا،100 انڈیکس کی ہفتہ واربلند ترین سطح 179467پوائنٹس رہی،جبکہ کم ترین سطح 173200 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ کا یومیہ اوسط تجارتی حجم ہفتہ بھرمیں 10 فیصد بڑھکر ایک ارب تیس کروڑ شیئرز رہا،اس ہفتے مارکیٹ میں 5 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ شیئر کےسودے ہوئے،مارکیٹ کا مجموعی مالی حجم رواں ہفتہ 748 ارب روپے بڑھکر 20 ہزار 212 ارب روپےہوگیا،امریکی ڈالرمیں اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی مالی حجم 72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔



















