ایک دن کی تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر مندی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔
4700 روپےکی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 455562 روپے پرآگیا،اس کےعلاوہ دس گرام سونےکی قیمت 4030 روپےکم ہوکر 390570 روپے ہوگئی ہے،چاندی کی فی تولہ قیمت 106 روپےکم ہوکر 7756 روپےپر آگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4332 ڈالر پر آگیا۔



















